پیر,  01 جولائی 2024ء
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال6ہزار70میگاواٹ تک پہنچ گیا

 اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 70 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 929 میگاواٹ ہے۔پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار900 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 700 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار988 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے، 199بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News