پیر,  01 جولائی 2024ء
شیخ رشید کیخلاف کراچی میں درج مقدمہ خارج، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی کراچی کے علاقے کیماڑی اور دیگر تھانوں میں مقدمات کی درخواستوں پر 41 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

 جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ شیخ رشید کے کیس میں وقوعہ اسلام آباد پولی کلینک کا تھا، اس لیے عدالتی دائرہ اختیار ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شیخ رشید کے خلاف پولیس اسٹیشن موچکو کیماڑی کراچی کا مقدمہ خارج کیا جاتا ہے، ایک وقوعہ پر ایک ہی ایف آئی آر اس کے متعلقہ تھانے میں درج ہو سکتی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے علاوہ دوسری ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، طے شدہ اصول ہے ایک جرم میں ایک سے زیادہ بار کسی کو پراسیکیوٹ نہیں کیا جاسکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئینی عدالتوں کی ذمے داری ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں، شیخ رشید کے خلاف پولیس اسٹیشن موچکو کا مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News