جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
معیشت بہتر ہورہی ہے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، وزیرخزانہ

 اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ بھی نیچے آ چکا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے  9فیصد پر نہیں رہ سکتی اسے 13 فیصد تک لے کرجائیں گے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات ،ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ۔کیا جائیگا۔ نجکاری پلان 2 سے 3 سال کا ہے جس پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں