جمعه,  27 دسمبر 2024ء
بھارت کے بعد اب پاکستان میں بھی ’شارک ٹینک‘ کا آغاز

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بھارت کے مشہور پروگرام شارک ٹینک نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ اب پاکستان بھی اسی طرز کا پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے جس کا نام شارک ٹینک پاکستان ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کانٹینٹ اسٹوڈیو ’گرینلٹ‘ ملک کی کاروباری صلاحیتوں کا عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے مذکورہ پروگرام کا پاکستان میں بھی آغاز کرنے جا رہا ہے۔

گرینلٹ اسٹوڈیو کے شریک بانی اور سی ای او عثمان ملک نے مقامی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ ہم شارک ٹینک کو لوگوں کی اپیل پر پاکستان لانے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونی پکچرز ٹیلی ویژن کے ساتھ یہ تعاون نہ صرف گرینلٹ اسٹوڈیوز کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ پاکستان میں جدت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ہمارے عزم کو بھی واضح کرتا ہے۔

پہلی بار شارک ٹینک پروگرام کا آغاز 2001 میں جاپان کے پروگرام ”Tigers of Money“ کے نام سے ہوا تھا جس کے بعد اسے برطانیہ میں ڈریگنز ڈین پھر (2005) اور امریکہ میں ”شارک ٹینک“ (2009) میں شروع کیا گیا۔

اس پروگرام کا 50 واں ایڈیشن حال ہی میں 2022 میں بنگلہ دیش میں نشر ہواتھا۔

واضح رہے پاکستانی شارک ٹینک میں سات مقامی سرمایہ کاروں کا پینل بیٹھے گا، جسے ”شارک“ بھی کہا جاتا ہے یہ شارک ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کا فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں