جمعه,  27 دسمبر 2024ء
سیالکوٹ میں ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ نچھاور، ویڈیو وائرل

سیالکوٹ(روشن پاکستان  نیوز)بارات پر ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ نچھاور کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے سیالکوٹ میں دلہے کے دوست ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر نوٹ نچھاور کرنے لگ گئے ایک اور بارات میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کر دی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

بھائی کی شادی ہو یا دوست کی بارات سیالکوٹی بارات پر پیسے لٹانے میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑ کر دوست سے مالی محبت کا اظہار بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

پیرس روڈ سے پسرور جانے والی بارات میں اسد نامی دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے لاکھوں روپے لٹا دئیے دلہے کے بھائی اور دوست میرج ہال کی چھت پر کھڑے ہو نوٹوں کی برسات کرتے رہے اور لوٹنے والے ہاتھوں میں جال پکڑے پیسے لوٹتے رہے۔

بارات میرج ہال پہنچی تو پیسے لوٹنے سینکڑوں افراد ایک دوسرے پر چڑھ کر پیسے لوٹتے رہے دوسری جانب دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے ایک جیسے ملبوسات زین تن کئے ہوئے تھے۔

 

مزید خبریں