هفته,  29 جون 2024ء
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی  نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے ساتھ کمیشن کی رپورٹ بھی کالعدم قرار  دے دی۔

عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

‏ شیریں مزاری کو  21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News