کراچی(روشن پاکستان نیوز)تھر کول یو سی جی پروجیکٹ کی مسجد میں چوری ہو گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چور مسجد سے ایئر کنڈیشن، پنکھے اور دیگر سامان لے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں 31 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
سندھ کول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ پروجیکٹ 2018ء سے بند ہے، پروجیکٹ کی باؤنڈری وال ٹوٹنے سے تمام قیمتی مشینری اور مٹیریل غیرمحفوظ ہو گیا ہے۔