هفته,  28  ستمبر 2024ء
سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت،امریکہ کاردعمل آگیا

واشنگٹن(روشن پاکستان یوز)امریکا نے سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کردیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ مذہبی طور  پر  تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنی پریس بریفنگ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی معاملات پر پاک امریکا شراکتداری میں دہشتگردی کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News