هفته,  28  ستمبر 2024ء
کے پی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں، اسپتالوں پر ٹیکس کم کر دیا: مزمل اسلم

پشاور(روشن پاکستان نیوز)مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی صوبائی حکومت نے بجٹ میں نجی تعلیمی اداروں اور اسپتالوں پر ٹیکس کم کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں نجی تعلیمی اداروں پر 15 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کا پراپرٹی ٹیکس کم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبۂ سندھ کے بجٹ میں نجی اسپتالوں پر 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے نجی اسپتالوں پر 66 فیصد رینٹل ٹیکس کم کیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News