پیر,  25 نومبر 2024ء
خواتین کو بااختیار اور با صلاحیت بنانے کے لئے سکلز پروگرام شروع کیا ہے،شائستہ جدون

راولپنڈی( کرائم رپورٹر) وفاقی حکومت نے خواتین کو بااختیار اور با صلاحیت بنانے کے لئے سکلز پروگرام شروع کیا ہے تاکہ خواتین ہنر سیکھ کر معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کریں مسلم لیگ ن ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات اٹھاتی ہے یہی سبب ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے وفاقی بجٹ میں خواتین کے لئے 25فیصد اضافہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ہری پور سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے یک تقریب سے خطاب کے دوران کیا کیا انہوں نے کہا کہ عورت ماں بہن اور بیٹی کے روپ میں گھر کو محفوظ رکھنے کے لئے ہمیشہ قربانیاں دیتی ہے لیکن اگر کوئی بہن اپنے بھائیوں سے وراثت میں اپنا حق مانگ لے تو سب کے لیئے بری بن جاتی ہے حقوق مانگنے پر بیٹے مائوں کو اولڈ ایج ہوم پہنچا دیتے ہیں خواتین کا معاشرے میں انتہائی اہم مقام ہے۔

اس لئے خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیئے جدوجہد کرنی چاہیئے حکومت نے اتحفظ خواتین کیے ایک ایپ بھی متعارف کروائی ہے تاکہ ظلم زیادتی اور نا انصافی کا شکار خواتین اس ایپ سے اپنے حقوق سے متعلق آگاہی اور ایک اچھا مستقبل حاصل کر سکیںہم امن کے حامی ہیں اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان پہنچتے ہی کبوتر اڑا کر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر امن کا پیغام دیا میں بھی اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ امن کے داعیوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے خود کو تیار رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے بچوں کی اچھی تربیت کے ذریعے معاشرتی امن کے لیئے فیصلہ کن کردار اد کر سکتی ہیں اچھی تربیت حاصل کر کے آج کا بچہ کل کا مفید شہری بنے گا انہوں نے کہا کہ سب کو ملکر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے اور میں اس سلسلے میں جب بھی کسی کو ضرورت ہو حاضر ہوں شائستہ خان جدون نے مزیدکہا کہ ملک معاشی بحرانوں سے گزر رہا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیئے ملکی استحکام کی ضرورت ہے

 

 

مزید خبریں