بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
مہنگائی کی شرح کو 12فیصد پر برقرار رکھنا آسان نہیں ہے،سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 12% پر برقرار رکھنا بھی آسان نہیں ہے، خاص طور پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے اور بجلی کے چارجز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے تو بلکل بھی ممکن نہیں لگ رہا جس سے عام شہری کی زندگی میں مشکلات بڑھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی آمدنی میں اضافے کا ایک اہم حصہ جو کہ 84فیصد بنتا ہے براہ راست ٹیکسوں سے آنے کی توقع ہےجبکہ بقیہ بالواسطہ ٹیکسوں سے، اس کا بوجھ عام شہری پر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح صوبائی حکومتوں سے 1200 ارب روپے کے خاطر خواہ کیش سرپلس کی توقع ہے، اس ہدف کو پورا کرنا جلدی تو ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کو 12% پر برقرار رکھنا بھی آسان نہیں ہے، خاص طور پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے اور بجلی کے چارجز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے تو بلکل بھی ممکن نہیں لگ رہا جس سے عام شہری کی زندگی میں مشکلات بڑھیں گی۔

مزید خبریں