بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
سحر کامران آپریشن عزم استحکام کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئیں
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سحرکامران نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  انہیں یہ بتانا ہوگا کہ معصوم بچوں کے المناک قتل اور ہمارے لوگوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے ذمہ دار انتہا پسند عناصر کو امن کو خطرے میں ڈال کر ہماری سرزمین پر واپس آنے اور آباد ہونے کی اجازت کیوں دی گئی؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سحر کامران  نے کہاکہ  صدر آصف علی زرداری کی معاشی نقہ نظرکے حوالے سے  دور اندیشی سے سیکھیں جس میں چین ،پاکستان اقتصادی راہداری، ایران پاک گیس پائپ لائن، جی ایس پی پلس، چین کے ساتھ کرنسی سویپ معاہدہ اور چین کی حمایت جیسے اہم اقدامات شامل تھے۔

انہوں نے کہاکہ روس ایس سی او کی رکنیت، این ایف سی ایوارڈ، اور سوات آپریشن صدرززرادی کی دوراندیشی کی وجہ سے مممکن ہوا۔ ان اقدامات نے پاکستان میں ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے۔

سحرکامران نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان (NAP) قومی اتفاق رائے کا نتیجہ تھا اور دہشت گردی سے نمٹنے میں موثر ثابت ہوا۔ تاہم، ان لوگوں سے سوال کرنا ضروری ہے جو اس وقت کارروائی کی مخالفت کر رہے ہیں اور کس نے اس خطرے کو دوبارہ سر اٹھانے دیا۔ 

رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ انہیں یہ بتانا ہوگا کہ معصوم بچوں کے المناک قتل اور ہمارے لوگوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے ذمہ دار انتہا پسند عناصر کو امن کو خطرے میں ڈال کر ہماری سرزمین پر واپس جانے اور آباد ہونے کی اجازت کیوں دی گئی۔

مزید خبریں