جمعه,  05 جولائی 2024ء
وزیر خزانہ باہر سے کیوں امپورٹ کیا جاتا ہے ؟ پیپلزپارٹی رہنما نے نیا سوال اٹھا دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پیپلزپارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وزیر خزانہ باہر سے کیوں امپورٹ کیا جاتا ہے ؟ جب وزیر خزانہ باہر سے آئے گا تو اس کو عوام کی مشکلات کا کیسے احساس ہوگا؟وزیر خزانہ اگر ایوان سے لیا جائے گا تو اسے معلوم ہوگا کہ حلقے کے عوام کو جواب دہ ہوں۔

انہوں نے ایوان میں کہا کہ دو بچوں کیساتھ 37 ہزار میں کیسے گھر چلے گا،کیا کوئی اس ایوان میں 37 ہزار روپے کا ایک ماہ کا بجٹ بناکر دے سکتا ہے ؟ 25 ہزار مہینہ والے پر بھی بے شمار ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں ،بتائیں جس کی سالانہ آمدن ہی 3 لاکھ نہیں وہ پہلے ہی بے تحاشہ بلواسطہ ٹیکسز دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خشک دودھ پر 18 فیصد یکدم ٹیکس؟ یہ کس کی گردن پر وزن ہوگا؟ عوام ہی بھرے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News