اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالتِ عالیہ نے انجم عقیل خان کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ انجم عقیل خان ہر سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ انجم عقیل خان عدالتی استفسار پر درخواست میں استعمال الفاظ کی وضاحت نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ علی بخاری اور دیگر نے الیکشن ٹریبونلز کی تبدیلی کو چیلنج کیا تھا۔