بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
کراچی: بلوچستان کی گرم ہوائیں، پارہ 40 ڈگری چڑھنے کا امکان

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

دن میں شمال مغرب سے بلوچستان کی گرم ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ شہر کی فضا میں نمی 76 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

مزید خبریں