پیر,  16  ستمبر 2024ء
عیدالاضحیٰ سے قبل جیل میں موجود قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عید الاضحیٰ کے پیش نظر جیلوں میں موجود قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، آئی جی جیل خانہ جات نے عید سے قبل اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے تمام جیل سپرنٹنڈنٹ کو عید کے موقع پر قیدیوں کی فیملی سے ملاقات کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

عید الاضحیٰ کے پیش نظر خصوصی ملاقات کے انتظامات کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بھی تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بڑی عید پر وہ فیملیز جو قیدی کے لیے کھانا لا رہی ہے، اسے چیکنگ کے بعد جیل حکام کے سپرد کرایا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ مخیر حضرات سے قربانی کا گوشت لے کر جیل میں موجود قیدیوں کے لیے کھانے کا انتظام کریں۔

مزید پڑھیں: پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن صرف فیملی کے افراد ہی ملاقات کر سکیں گے، تاہم دوست احباب سمیت دیگر افراد کو اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News