جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبے کی تمام جیلوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

جیلوں کو سو فیصد محفوظ بنانے سے متعلق یہ اہم فیصلہ پنجاب کے سیکریٹری داخلہ نور الامین مینگل کی زیرِصدارت جیل ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ 4500 جدید کیمروں کی مدد سے جیلوں کے اندر ایک ایک انچ کا رقبہ کور کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیلوں میں تمام دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سیکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، اسپتال، لائبریری اور تمام راستوں کی ہائی سیکیورٹی زون کی طرز پر نگرانی کی جائے گی۔

نگرانی کا جدید ترین نظام مصنوعی ذہانت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہوگا۔ جیلوں کے اندر ہر طرح کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بناکردیتا ہے،عمران خان

تمام جیلوں، آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکریٹری پریزن اور دیگر سینیر افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News