پیر,  07 اکتوبر 2024ء
منشیات اسمگلنگ کیخلاف 6کارروائیوں میں31کلو منشیات برآمد ، 4ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔6 کاروائیوں میں 31 کلو سے زائد منشیات برآمدکرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 51 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد،راولپنڈی کوریئر آفس میں پارسل سے 200 گرام ہیروئن اور 65 گرام CBD آئل برآمد،شاہراہِ فیصل کراچی کوریئر آفس میں انگلینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 16 گرام ویڈ برآمد،ایم فور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب ملزم سے 24 کلو چرس برآمد،ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب ملزم سے 4 کلو چرس برآمد،کامرہ روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 4 کلو چرس برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

مزید خبریں