منگل,  10  ستمبر 2024ء
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی ستو پی کر سونے لگی جبکہ نوسرباز متحرک

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ بڑا فراڈ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن میسجز بھیجے جاتے ہیں جس میں انہیں انٹرنیشنل لائسنس بغیر پاکستان آئے بنانے کے وعدے کئے جاتے ہیں۔

یہ فراڈیے اووسیز پاکستانیوں کو لائسنس بنانے کیلئے آدھے پیسے پہلے اور آدھے کام ہونے کے بعد کا کہتے ہیں ۔ جب ان دھوکے بازوں کو پیسے سمندر پا ر پاکستانی بھیجوادیتے ہیں تو یہ غائب ہوجاتے ہیں۔ان فراڈیوں نے پاکستانیوں کو چونا لگانے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈا ہے۔

سمندر پارکستانیوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے ان دھوکے بازروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم باہر کے ملکوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں اور زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں ۔ اداروں سے درخواست ہے کہ ان فراڈیوں کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News