اتوار,  08  ستمبر 2024ء
صدارتی آرڈیننس کے تحت 2 نئے الیکشن ٹریبونل تشکیل، ریٹائرڈ ججز تعینات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے 2 اضافی الیکشن ٹریبونل تشکیل دے دیئے، ٹریبونلز نئے صدارتی آرڈیننس کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) ظفر اقبال بہاولپور کے اضافی الیکشن ٹریبونل جج ہوں گے، جسٹس (ر) شکور پراچہ راولپنڈی کے اضافی الیکشن ٹریبونل جج ہوں گے جبکہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے ٹریبونل جج بھی جسٹس (ر) شکور پراچہ ہی ہوں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 2 نئے ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن 7 جون کو جاری کیا گیا، وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن کو ریٹائرڈ ججز کی بطور ٹریبونل تعیناتی کا اختیار دیا تھا۔
الیکشن کمیشن ممبران نے ہی متعدد ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے تھے جس میں ان دونوں ریٹائرڈ ججوں نے ٹریبونل کی سربراہی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ٹریبونل ججز کی تقرری صرف اور صرف الیکشن کمیشن کا اختیار ہے جبکہ صدارتی آرڈیننس کے تحت ریٹائرڈ ججز کی تقرری کیلئے مشاورت پر پابند نہیں کیا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن ممبران نے ہی متعدد ججز کے نام تجویز کیے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News