هفته,  27 جولائی 2024ء
داسو ہائیڈرو منصوبہ، عالمی بینک کی 1 ارب ڈالرز قرض کی منظوری

داسو(نیوزڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیےکے مطابق یہ قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس رقم سے پن بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہو گا، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

اعلامیے میں عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News