کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی میں ظلم کی انتہاہوگئی،تین دوستوں نے ملکرچوتھے دوست کو قتل کرڈالا،تفصیلات کے مطابق کراچی میں ظلم کی انتہاہوگئی،تین دوستوں نے ملکرچوتھے دوست کو قتل کرڈالا۔
پولیس نے بتایاکہ وجہ عنادایک لڑکی تھی،مقتول اسامہ کی لڑکی سے دوستی تھی جبکہ اس کے قاتل دوستوں میں سے دودوست عباداورطلحہ سے بھی لڑکی کاافیئرچل رہا تھا،پولیس کے مطابق مقتول اسامہ چاہتا تھا کہ اس کی گرل فرینڈ اس کے دوستوں عباد اور طلحہ کے ساتھ تعلقات نہ رکھے تاہم لڑکی نے عباداورطلحہ سے بھی دوستی رکھی ہوئی تھی اور اسامہ کے منع کرنے کے باوجود لڑکی نے عباداورطلحہ سے دوستی ختم نہ کی۔
پولیس کے مطابق اس بات کا علم عباداورطلحہ کو بھی ہوگیاتھا اورانہوں نے اپنے ایک تیسرے دوست راحیل کے ساتھ ملکر اسامہ کوقتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔