منگل,  10  ستمبر 2024ء
گوجرانوالہ، نہر سے بوری بند نوجوان کی لاش مل گئی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) تتلے عالی کے علاقہ قلعہ نوہد سنگھ سے تاوان کیلئے اغوا کئے جا نیوالے نوجوان کی پپلی والا کے قریب نہر سے بوری بند لاش مل گئی،اغوا کا روں نے مغوی کے نمبر سے فون کر کے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطا لبہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کے علاقہ قلعہ نوہد سنگھ سے ایک ہفتہ قبل 21 سالہ نوجوان ذیشان گھر سے کام کیلئے گیا تھا اور واپس نہ آیا جس پر اسکے والد نے تھا نہ تتلے عالی پولیس کو درخواست دی کہ اسکے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے اور مغوی کی رہائی کیلئے اس کے فون سے کال کر کے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطا لبہ کر رہے ہیں جس پر تھا نہ تتلے عالی پولیس نے مغوی کے والد محمد امین کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم آج ذیشان کی پپلی والا کے قریب نہر سے بوری بند نعش برآمد ہو ئی پولیس نے نعش کو پوسٹما رٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاحال پولیس مقتول کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News