رتو ڈیرو میں فائرنگ کا سلسلہ جاری، کریکر پھینکے سے 2 افراد زخمی

رتوڈیرو(روشن پاکستان نیوز)سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں 2 گروپوں کے درمیان دشمنی پر گزشتہ روز سے جاری جھگڑا رک نہ سکا۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کریکر بم پھینکنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب رتو ڈیرو میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے معاملے پر صوبائی وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس قانون کی رٹ کے قیام کو یقینی بنائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں