جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
فضل الرحمان نے ایک بار پھر عام انتخابات کے نتائج مسترد کردئیے

مظفرگڑھ(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتیں بنیں گی تو صرف عوام کی مرضی سے بنیں گی۔

مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں بنیں گی تو صرف عوام کی مرضی سے بنیں گی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ تم عوام کے حق سے مذاق کرتے رہو، یہ نہیں ہو سکتا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے رہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے؟

مزید خبریں