اسلام کوٹ کے گاؤں ساکریو میں 10 مور ہلاک

تھرپارکر(روشن پاکستان نیوز)سندھ کے ضلع تھر پارکار کے شہر اسلام کوٹ کے گاؤں ساکریو میں 10 مور ہلاک ہو گئے۔

محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق محکمۂ وائلڈ لائف کے حکام نے مذکورہ متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا۔

محکمۂ وائلڈ لائف نے بتایا ہے کہ گاؤں میں متعدد مور بیمار ہیں، جنہیں علاج کے لیے مٹھی بھیجا گیا ہے۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمۂ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث مور بیمار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ روزانہ 4 سے 5 موروں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تھر کی خوبصورتی موروں اور ہرنوں سے ہے، اگر وہ مختلف بیماریوں کے باعث مر گئے تو تھر کی خوبصورتی ختم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ تھر پارکر میں ہر سال مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر سینکڑوں مور ہلاک ہو جاتے ہیں۔

مزید خبریں