کرک(روشن پاکستان نیوز)کرک کے علاقے کرد شریف کے جنگل میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 24 گھنٹوں کے بعد کافی حد تک قابو پالیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو انچارج نور الامین خٹک کے مطابق آگ سے بڑے پیمانے پر قیمتی درخت اور جنگلی حیات جل چکے ہیں۔
نور الامین خٹک کے مطابق کرک سے زمینی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کرد شریف کے جنگل میں امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے میانوالی کے راستے ٹیمیں روانہ کی تھیں جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ شعلے قابو کرلیے کہیں کہیں سے اب بھی دھواں آٹھ رہا ہے، مقامی افراد اور میانوالی انتظامیہ کی مدد سے مکمل قابو پالیں گے۔
نور الامین خٹک نے یہ بھی بتایا ہے کہ آگ کی شدت ختم ہوچکی جہاں جہاں سے دھواں آٹھ رہا ہے وہاں پر کارروائی کررہے ہیں۔











