اتوار,  22 دسمبر 2024ء
کراچی میٹرک امتخانات،یوم تکبیرپرچھٹی کے دن منسوخ ہونے والاپرچہ ری شیڈول

کراچی(روشن پاکستان نیوز)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان کے مطابق 28 مئی کو ملک بھر میں یوم تکبیر (عام تعطیل) ہونے کی وجہ سے ملتوی ہونے والا پرچہ بروز اتوار 2 جون 2024 کو لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یکم جون سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جن میں سے کچھ امتحانی مراکز میں بیک وقت میٹرک اور انٹر کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

لہٰذا اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 جون بروز اتوار کو ملتوی شدہ پرچہ مقررہ امتحانی مراکز پر ہی لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ میں نہم جماعت سائنس گروپ کا اردو لازمی نارمل کورس، سندھی نارمل کورس لازمی، جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ اول)، انگریزی ادب متبادل برائے اردو لازمی اور شام کی شفٹ میں جنرل گروپ دہم جماعت کا عربی (پرچہ دوم)، فارسی (پرچہ دوم)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل (پرچہ دوم) لیا جائے گا۔

مزید خبریں