هفته,  27 جولائی 2024ء
پشاور،تھانہ سربند کی حدود میں فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

پشاور(روشن پاکستان نیوز)پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ سربند کی حدود  میں پیش آیا جس میں شہید ہونے والے اے ایس آئی پولیس اسٹیشن لیزان آفس حیات آباد میں تعینات تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے روز شہید اے ایس آئی حاجی اکبر موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا، اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ جس سے پولیس افسر شہید اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 10عدد 30 بور کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News