تربوز کو انجکشن لگانے کا بیان دینے پر ڈاکٹر عفان مشکل میں پھنس گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد کے تاجروں نے ڈاکٹرعفان کو تربوز کو انجکشن لگانے کے بیان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

فیصل آباد انجمن تاجران کی جانب سے ڈاکٹر عفان کے خلاف تھانہ غلام محمد میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی گئی ہے،جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عفان کے تربوز کو انجکشن لگانے کے سوشل میڈیا پر بیان سے ملک میں خوف وہراس پھیلا اور تاجروں اور زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عفان نے ملک بھر میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں ڈاکٹر عفان کو دس ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھی بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں