جمعرات,  13 نومبر 2025ء
راجہ ضمیر الدین احمدکایوم تکبیر پر خصوصی پیغام

لاہور(روشن پاکستان نیوز)راجہ ضمیر الدین احمد چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ(ن )لائرز فورم پنجاب نے یوم تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف ایک نظریہ کا نام ہے۔کیا کیا ان کے ساتھ اور خاندان کے ساتھ ظلم اور زیادتیاں ہوئیں لیکن میرے اللہ نے ان کو لوگوں کے دلوں میں ایک دھڑکن کی طرح پالا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب مٹ گئے لیکن میرا قائد انشاءاللہ آج مورخہ 28 مئی 1998 کو جو نہ مٹنے والا باب رقم کیا تھا میری مراد چاغی دھماکے کو یوم تکبیر منائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج یوم تکبیر پرحکومت پاکستان نے عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے قائد نوازشریف اس دن کو اپنی عوام اور پارٹی ورکرز کے ساتھ منائیں گے اور ایک دفعہ پھر پارٹی کی قیادت بطور صدر مسلم لیگ (ن)کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں اللہ تعالی ان کو مزید ہمت جرات بہادری دے اور مملکت پاکستان کی خدمت کر کے اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ سے دلوائیں۔

مزید خبریں