هفته,  21 دسمبر 2024ء
1 ماہ میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) گزشتہ ایک ماہ میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ ملا ہے۔

14 مئی کو سمبازہ ضلع ژوب میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ان دہشت گردوں سے پی کے ایم مشین گن، رائفل گرنیڈ، راکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ایم 16/اے فور، آرپی جی راکٹ برآمد ہوئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اپریل کو ضلع خیبر میں آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، اس آپریشن میں ایم فور/اے 1، اے کے-47، اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 24/25 اپریل کو ضلع خیبر میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ ایم 16/اے فور، اے کے 47 اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: روس میں کرپشن پر حاضر سروس فوجی افسر گرفتار

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 22/23 اپریل کی رات ضلع پشین میں انٹیلیجنس بنیاد پرآپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی تھی۔

یہاں سے برآمد غیر ملکی اسلحہ میں ایم 16/اے فور، اے کے 47 اور ہینڈ گرنیڈ شامل تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 اپریل کو ضلح شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشت گردوں سے غیر ملکی ایم 16/اے فور، اے کے 47، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ ملا تھا۔

مزید خبریں