اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اسلام آباد میں روس کے سفارتخانے میں روسی سفیر البرٹ پی خوریوسے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اسلام آباد میں روس کے سفارتخانے میں روسی سفیر البرٹ پی خوریوسے ملاقات کی ہے ۔
سحرکامران نے کہاکہ روسی سفیر سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی،ملاقات میں ہم نے ہم نے پاکستان اور روس کے تعلقات اوردیگر دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت کے شعبوں میں وسیع اور ناقابل استعمال صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ،اورپاک روس تعلقات میں بہتری کے لئے ایسی ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں۔