جمعرات,  13 نومبر 2025ء
ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ہتک عزت بل پرمسلم لیگ ن کی اتحادی پیپلزپارٹی نےراہیں جداکرلیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق قیادت کی واضع ہدایات پر پیپلز پارٹی کے تمام ممبرز صوبائی اسمبلی ایوان سے غیر حاضر رہے ۔

علی حیدر گیلانی پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب کاکہناتھاکہ ہتک عزت بل کے حوالے سے نہ پوچھا گیا نہ بتایا گیا۔پیپلز پارٹی کبھی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی ۔ ہتک عزت بل کی منظوری کے روز تمام ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں: ن لیگی ایم پی اے عون جہانگیر کی پاسکو ملازمین سے بدکلامی

علی حیدر گیلانی کامزیدکہناتھاکہ بل کی منظوری کے روز پیپلز پارٹی کا کوئی رکن صوبائی اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں