سی ڈی اے کا یکم جولائی سے تھری ڈی مارکیٹنگ ڈیجیٹل مارکیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے اسلام آباد میں 3ڈی  مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اسی طرح کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلام آباد تشہیری لینڈ سکیپ کو ایک نئی جدت دی جائے گی،اس منصوبے سے 3ڈی  کے ماڈرن طریقوں سے لوگوں کو تشہیری مواد کی طرف مبذول کروایا جائیگا۔

 ڈیجیٹل اسکرینز مختلف ہائی ویز اور تجارتی مراکز میں نصب کی جائیں گی اور ڈیجیٹل اسکرینز کی تنصیب سے سی ڈی اے کی آمدن میں اضافہ ہوگا،یہ اسکرینز 3 سال کیلئے سالانہ کرایوں کی بنیادوں پر نصب کی جائیں گی

مزید برآں ایل ای ڈیز کی تنصیب سمیت دیگر اخراجات کی زمہ داری کنٹریکٹر کی ہوگی اور اسکرینز کی الاٹمنٹ نیلامی کے زریعے ہوگا۔واضح رہے ڈیجیٹل اسکرینز کی تنصیب کے لئے کنٹریکٹ سب سے زیادہ موصول ہونے والی بولی کو ایوارڈ کیا جائے گا

مزید خبریں