تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سحرکامران نے کہاکہ انہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق جان کر تشویش ہوئی ہے۔
Heartfelt prayers for the good health and speedy recovery of the Custodian of the Two Holy Mosques, King Salman bin Abdulaziz Al Saud. May Allah Almighty bless @KingSalman with strength, vitality, and a long, happy life, Aameen @KSAmofaEN @KSAembassyPK https://t.co/lO2YPejHJG
— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) May 20, 2024
بیان میں کہاگیاکہ شاہ سلمان پاکستان کے مخلص دوست ہیں۔
سحرکامران نے کہاکہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو جلد سے جلد صحتیاب کرے اور لمبی زندگی عطافرمائے۔

یادرہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے سعودی خبر رساں نے اتوار کو بتایا تھا کہ ’شاہ سلمان بن عبد العزیز کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کی گئی ہے۔‘
اس حوالے سے اتوار کو جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں ان کا طبی معائنہ ہوا۔
طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔











