پیر,  04 نومبر 2024ء
صحافیوں کو پلاٹ الاٹمنٹ پرتنازعہ،متاثرین کا اہم اجلاس منعقد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بہارہ کہو فیز ون کےالاٹی صحافیوں کی ایک متنازعہ لسٹ سامنے آنے پر متاثرین صحافیوں کا اہم اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جمعہ کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں ورکر صحافیوں کی طرف سے کرائٹیریا کی پامالی اور مستحق صحافیوں کے حقوق غصب کرنے کے اقدام پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور اجلاس میں مختلف تجاویز سامنے آئیں۔ صحافیوں نے اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل پریس کلب سمیت کوئی بھی صحافتی تنظیم ،فورم یا ذمہ دار اس لسٹ کو اون کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی اور محکمہ اطلاعات کیجانب سے جاری لسٹ میں عمر نہ سنیارٹی اور نہ ہی پہلے آئے پہلے پائے کا کرائیٹیریا ملحوظ رکھا گیا ہے۔

اجلاس میں اس اہم معاملے پر حکمت عملی وضع کرنے پر تفصیلی بات کی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ تمام دستاویزاتی ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد منگل کے روز دوبارہ نیشنل پریس کلب میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ممتاز سینئر صحافی پرویز شوکت کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

مزید خبریں