جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
سحر کامران کا ایرانی صدراوردیگررفقاکے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور دیگررفقاکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمیں اس المناک نقصان کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔

بیان میں کہاگیاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدر ابراہیم رئیسی انتہائی مدبر، شفیق، دوراندیش اور نرم گو رہنما تھے،صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال پورے عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

سحر کامران نے اللہ تعالیٰ سے سید محمد ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی ،ان کے خاندانوں اور ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

مزید خبریں