سحر کامران کی ایرانی صدرکےہیلی کاپٹرمیں سوارتمام مسافروں کی سلامتی  کے لیے دعائیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماءورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جہاز میں سوار تمام مسافروں کی سلامتی  کے لیے دعائیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ اللہ تعالیٰ صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے اور انہیں لمبی عمر عطا فرمائے، آمین۔

یادرہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے آنے والی خبریں تشویشناک ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ نے صدر سے عدم رابطے کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایرانی صدر و وزیر خارجہ کی جان خطرے میں ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثے کی جگہ سے آنے والی خبریں تشویش ناک ہیں تاہم صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق پُرامید ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی آذربائیجان کا دورہ کر رہے تھے۔ صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔

دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی خیریت سے ہیں۔ گاڑیوں کے قافلے میں تبریز روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں