اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کردیا جس کے مطابق صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جب کہ گرمی کی شدت بڑھنے پر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے۔

اعلان کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

اعلان کے مطابق صوبہ بھر کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز پندرہ اگست سے ہوگا، گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

صوبہ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 7 بجے سے دن ساڑھے 11 بجے تک کردیے گئے، جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے دن 11 بجے تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے متعلقہ افسران کو احکامات دیے ہیں کہ تمام کلاسز میں پنکھے فعال ہونے چاہییں، اسکولوں میں پینے کے لیے پانی کے کولرز کی موجودگی کو لازمی بنایا جائے، اسکول ٹائمنگ میں بچے کھلی جگہ یا پارک میں نہ جائیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News