لندن(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کنونشن سنٹر میں اور وزیراعلی پنجاب گورنر ہاؤس میں اوورسیز کنونشن مقرر کریں اس سے اوورسیز سے رابطہ سازی بہتر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کنونشن سنٹر میں اور وزیراعلی پنجاب گورنر ہاؤس میں اوورسیز کنونشن مقرر کریں اس سے اوورسیز سے رابطہ سازی بہتر ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ فیڈرل حکومت ۱۹۹۷ کے بعد پہلی دفعہ اوورسیز منسٹری کے تحت اوورسیز کنونشن کرے،منشور میں شامل نکات پر عمددرامد کا عملی اعلان کرے جو اعتماد بحال کرنے کا باعث ہوگا۔
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قائدِ ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے دلوں میں بستے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحق ڈار نے ن لیگ اوورسیز کو پاکستان کی سب سے بڑی اوورسیز جماعت میں تبدیل کیا ہے، لہٰذا یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم اپنے اوورسیز پاکستانیوں کو تنہا چھوڑ دیں، ان سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کیے جائیں گے۔
امجد ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے پارٹی منشور میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پارلیمنٹ میں نشستوں کے علاوہ انہیں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن میں عہدے دے کر بااختیار بنانا شامل تھا، اسے ضرور مکمل کریں گے جبکہ او پی ایف کو دوبارہ فعال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سفارت خانوں سے بہت زیادہ شکایات ہیں ان کے خاتمے











