جمعه,  03 جنوری 2025ء
ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تقریر کے جواب میں خواجہ آصف نے خطاب کیا۔

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے عمر ایوب نے احتجاج اور شورشرابا کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، جس کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر نے تقریر میں کہا تھا کہ جو بھی آئین کو معطل کیا ختم کرے وہ سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے۔

مزید خبریں