پیر,  16  ستمبر 2024ء
یونان میں پاکستانی آپس میں لڑ پڑے، ایک ہلاک، 20 گرفتار

ایتھنز(روشن پاکستان نیوز)یونان کے معروف جزیرے میکونیو میں 19 سالہ پاکستانی نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، مقتول کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

آپس کی لڑائی میں وقاص نامی نوجوان موقع واردات پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس لڑائی میں کئی پاکستانی زخمی بھی ہوئے۔

لڑائی کے بعد مقامی پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر کے پورے جزیرے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقامی پولیس نے 20 سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کمیونٹی اکابرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات میں ملک اور کمیونٹی کی بدنامی کا باعث ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کو یونانی قوانین کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News