لاہور شہر میں غیرقانونی منی پیٹرول پمپس کی بھرمار، شہریوں کی جان کو خطرہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) شہربھر میں جگہ جگہ غیرقانونی منی پیٹرول پمپس کی بھرمار، شہریوں کی جان و مال کو خطرہ جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہوگئی ہے اور اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق لاہور میں سیکڑوں مقامات پر منی پٹرول پمپس قائم ہیں جن میں سے بعض میں گیس سلنڈرز کی بڑی تعداد موجود ہے جوپٹرول فروخت کرنے کے ساتھ گیس کی ری فلنگ کا کام کررہے ہیں جو کسی وقت بھی کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے مگر پنجاب حکومت کی ہدایت کے باوجود اسسٹنٹ کمشنرز اپنے دفتر سے باہر نکلنے کو تیار نہ ہیں۔

شہریوں نے بتایاکہ لاہور شہرکےمختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس شہریوں کےلیےخطرہ بن گئے۔ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سول ڈیفنس غیر قانونی منی پٹرول پمپ بند کرنےمیں ناکام ہے جبکہ سیل کیےجانے والےمنی پٹرول پمپس ایک دو روز بعد دوبارہ ڈی سیل کرنے سےاصل مسئلہ جوں کا توں ہے۔

شہریوں کے مطابق گلشن راوی،والٹن پیکوروڈ اور کچا جیل روڈ پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ ان کے گھروں کےقریب موجود غیرقانونی منی پٹرول پمپس ان کی جان و مال کے لیےخطرہ ہے، جنہیں انتظامیہ کارروائی کرتے ہوئےفوری ختم کرائے۔

ڈپٹی کمشنرکی جانب سےتمام اسسٹنٹ کمشنرزکو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے لیکن روزانہ کی بنیاد پرکارروائی نہ ہونے سےشہر میں ان کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

مزید خبریں