راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن بہاراں فیسٹیول اور کمشنر نیزہ بازی فیسٹول 2024 کی عوام کی جانب سے بھر پور پزیرائی اور ترویج۔
نیزہ بازی اور گھڑ سواری جیسی روایتی اور دیہی کھیلوں کی حوصلہ افزائی عالمی سطح پر پاکستان کی نمایاں پہچان کی ضامن ہیں۔
پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن بہاراں فیسٹیول اور نیزہ بازی فیسٹول کو جڑواں شہروں کی عوام کی جانب سے بھر پور پزیرائی حاصل رہی۔ مئی 9 سے گیارہ مئی تک جاری رہنے والے فیسٹول میں عوام کی دلچسپی اور تفریح کے حوالے سے بھر پور پروگرام یش کیے گئے۔

راولپنڈی کی تاریخ میں بڑے پیمانے پر گھڑ سواری اور نیزہ بازی کی مقابلے گیارہ مئی کو گورکھپور پی ایچ اے نرسری میں منعقد ہوئے۔ جن میں پنجاب کے مختلف اضلاع خصوصاََ چکول، اٹک، منڈی بہاوالدین، گجرات، ساہیوال، خانیوال اور جھنگ سے گھڑ سواروں اور نیزہ بازی کے مشہور و معروف کلبز نے شرکت کی اور شائقین کو گھڑ سواری اور نیزہ بازی کی مہارت سے مسحور کیا۔

گورکھپور مقابلوں میں پنجاب کے علاؤہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے بھی نیزہ بازی کلبز نے شرکت کی اور خوبصورت گھوڑوں پر جراتمند
شاہسواروں نے حاضرین کو گھڑ سواری کے جوش و خروش سے مسحور کیا۔

اختتامی تقریب میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے نیزہ بازی فیسٹول کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے آر جیتنے والے کلبز میں انعامی رقم اور ٹرافی پیش کی گئی اور نیزہ بازی کلبز کی آمد کی اس کھیل کے فروغ کے لیے خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی روائتی کھیلوں کے فروغ خصوصاََ نیزہ بازی اور گھڑ سواری کیساتھ ساتھ عوام کو معیاری تفریح سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام کی جانب سے جس طرح سے نیزہ بازی کے کھیل کو مقبولیت حاصل رہی ہے اس حوصلہ افزائی اور پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے آئیندہ سالوں میں اس سے بڑے پیمانے پر ان مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

چکوال ہارس رائڈنگ کلب کے عہدیدار ملک ناصر عباس نے کہا کہ دیہات کے ساتھ ساتھ شہروں میں بھی نیزہ بازی کے مقابلوں کو خصوصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جو اس کھیل کی ترویج کے حوالے سے ایک مثبت امر ہے۔
گھڑ سواری اور نیزہ بازی اٹھارویں صدی سے ایک کھیل کی حیثیت سے عوامی سطح پر مقبول ہوا اور آج دیہات سے زیادہ شہروں میں نوجوان اور عوام اس کھیل میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔

پی ایچ اے کے زیر اہتمام تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کے تمام پروگرام کو علامہ اقبال پارک میں پیش کیے گے عوام میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھے گے اور عوام کی بڑی تعداد نے علامہ اقبال پارک اور گورکھپور میں ان کھیلوں کو دلچسپی سے لطف اٹھایا۔











