ہمیں معافی کا کہتے ہو خود کبھی معافی مانگی ہے؟رؤف حسن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن نے کہاہے کہ ہمیں معافی کا کہتے ہو خود کبھی معافی مانگی ہے؟ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہ کر کام کریں، جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہونے میں سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سب کا مفاد ہے، عمران خان نے عارف علوی کو ایک بہت اہم ذمہ داری دی ہے، پی ٹی آئی کو الیکشن میں ساڑھے تین کروڑ لوگوں نے ووٹ دیئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ا۔ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن نے کہا کہ کسی فرد کی ہمیں نو مئی میں ملوث قرار دینے کی خواہش حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتی، اس وقت طاقت کا منبع اسٹیبلشمنٹ ہے، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں سیاسی مداخلت ختم کر نے کیلئے کہی۔

رئوف حسن کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے تھے کھلے ہیں کھلے رہیں گے، ہم سیاسی جماعت کے طورپر محسوس کرتے ہیں کہ بات صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہوسکتی ہے، بلاواسطہ طور پر سیاسی حکومتوں کو کنٹرول کرتے ہیں یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

رئوف حسن نے کہا کہ عمران خان سے بات کرنا پڑے گی، پاکستان کے مستقبل کی کنجی صرف عمران خان کے ہاتھ میں ہے، عارف علوی نے ہمارے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی ہے، عمران خان نے عارف علوی کو ایک بہت اہم ذمہ داری دی ہے، عارف علوی پارٹی کا حصہ ہیں اسی حیثیت میں انہیں ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے ہاتھ میں کھلونا ہے ان کی انکوائری کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے 9مئی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججوں پر مشتمل جیوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، نو مئی کو عمران خان گرفتار تھے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں ساڑھے تین کروڑ لوگوں نے ووٹ دیئے وہ اپنے لیڈر کے ساتھ یہ سب کچھ ہوتا کیسے دیکھ سکتے تھے۔

مزید خبریں