راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں نے شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا اور ان کو سینے مں تکلیف کی تشخیص کی۔ ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں 24 گھنٹے رکھنے کی تجویز دی۔
جیل حکام شیخ رشید کو واپس جیل لے گئے، ان کا کہنا تھا کہ جیل کے ہسپتال میں ان کی بہتر نگہداشت کی جائے گی۔
واضح رہے اس قبل شیخ رشید احمد کو آر آئی سی سے اڈیالہ جیل منتقلی پر راولپنڈی پولیس نے صحافیوں سے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔شیخ رشید نے احتجاجاََ جیل جانے سے انکار کیاتو پولیس نے موبائل واپس کر دیئے ۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے انکو موبائل واپس کرو پھر میں جیل جاؤنگا ورنہ میں واپس ایمرجنسی میں جارہا ہوں ۔3 کروڑ میں شہریار ریاض نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ خریدا۔شہریار ریاض چار سال سے لندن میں ہے الیکشن کے وقت پاکستان آگیا۔یہ سب کچھ مجھے ہرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔مجھے دو مزید مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔رات سے سینے میں درد ہے ڈاکٹر نے 48 گھنٹے ہسپتال میں رہنے کا کہا ہے۔میرے ٹیسٹ کلیئر قرار دیکر مجھے اڈیالہ جیل واپس بھیجا جا رہا ہے۔کبھی سرکاری وکیل کیس کی تیاری کا بہانہ بناتا ہے۔میرے مخالفین سن لیں میں جیل بیٹھ کر بھی تمہارا مقابلہ کرونگا۔راولپنڈی کی عوام 8 فروری کو قلم دوات پر نشان لگائیں۔