هفته,  12 اکتوبر 2024ء
ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے زیادہ سے زیادہ روڈ سیفٹی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا جائے، آئی جی موٹروے

کراچی (روشن پاکستان نیوز) آئی جی موٹروے سلیمان چوہدری نے کہاہے کہ موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام شاہراہوں پر بلا تفریق قانون کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے بطور انسپیکٹر جنرل موٹروے پولیس چارج سنبھالنے کے بعد نارتھ ریجن کا دورہِ کیا۔موٹروے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ڈی ائی جی نارتھ اشفاق احمد نے آپریشنل و انتظامی امور پر آئی جی موٹروے کو بریفنگ دی ۔ ٹریفک ڈسپلن قائم کرنے اور بلا تفریق قانون کا نفاذ عمل میں لایا جائے ۔روڈ یوزر کے سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں اور بروقت مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

آئی جی موٹروے سلمان چودری نے کہا کہ عوام الناس کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے زیادہ سے زیادہ روڈ سیفٹی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا جائے ۔محکمانہ پروموشن اور آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔

مزید خبریں