پیر,  20 مئی 2024ء
کراچی،ڈیفنس میں گاڑیوں کے شوروم پر فائرنگ، مالک جاں بحق

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں گاڑیوں کے شوروم پر فائرنگ سے  مالک جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت کمال صدیقی کے نام سے ہوئی ہے،   شفیع خان نام کے شخص کا کمال سے پیسوں کے لین دین کا معاملہ تھا۔

 ملزم شفیع خان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی اور خود کو بھی زخمی کر دیا، کمال صدیقی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفیع خان کو جناح اسپتال سے گرفتار کرکے اسلحہ  بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News