پیر,  20 مئی 2024ء
تندوری نان کی قیمت 17، چپاتی 12 روپے مقرر

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کمشنر کراچی نے آٹا، چینی، نان اور چپاتی کے سرکاری ریٹس مقرر کر دیے۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق کراچی میں تندوری نان کی سرکاری قیمت 17 جبکہ چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 137 روپے ریٹیل میں 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو فائن آٹے کی قیمت 120 روپے ریٹیل میں 125 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل مارکیٹ میں چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News